اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ یہ میزائل زمین سے زمین پر مار کرتا ہے جس کو ریڈار کے ذریعے نہیں دیکھا جاسکتا اور اور اینٹی میزائل سسٹم اس کا راستہ نہیں روک سکتا۔وزیر دفاع نے کہا کہ یہ میزائل اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران میزائل بنانے کے شعبے میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور میں اس عظيم کامیابی پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایران کے دلیر عوام کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔وہ یوم دفاعی مصنوعات کے موقع پر نماز جمعہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل فنی لحاظ سے بالکل مختلف اور نئی کلاس کا میزائل ہے اور اس کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کو پرواز کے لئے پَر کی ضرورت نہیں ہے اور دنیا کے مختلف ممالک کے میزائلوں میں بہت کم میزائل اس خصوصیت کے حامل ہیں اور قیام ـ 1 در حقیقت زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے اور یہ خصوصیت اس کی قوت میں زبردست اضافہ کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک گائیڈڈ میزائل ہے اور سمارٹ گائیڈنگ سسٹم سے لیس اس میزائل کو اینٹی میزائل سسٹم سے نشانہ بنانا بہت ہی زیادہ مشکل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
تصویری رپورٹ مہر نیوز ایجنسی:
- قیام " 1" میزائل کا کامیاب تجربہ
تصویری رپورٹ فارس نیوز ایجنسی: